مکمل منظوری مل گئی

پی سی بی کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی
ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئیں: چیف ایگزیکٹو وسیم خان،لیگ کے اعلان کردہ شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان: ذرائع

لاہور ( 20 مئی 2021ء ) پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز جون میں ابو ظہبی میں ہوں گے،لیگ کے اعلان کردہ شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے پی سی بی کو اماراتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے حتمی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے یکم جون سے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے تاہم اب اس شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے ، پلے آف اور فائنل سمیت 20 میچ ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ اسلام آباد یونائیتڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔ دوسری جانب پلیئرز اور آفیشلز کی ویکسینیشن کرانا پی سی بی کی ذمہ داری ہو گی جس کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، ٹیسٹ میں کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور معاون سٹاف ارکان قرنطینہ کیلے آج سے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے۔ واضح رہے کہ فروری میں شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 کورونا کیسز بڑھنے پر 14 میچوں کے بعد ہی ملتوی کردی گئی تھی جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے یکم جون سے تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث فرنچائز کے مطالبے پر بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *