منزل کے اور قریب پہنچ گیا

سعودی عرب کورونا وبا پر قابو پانے کی منزل کے اور قریب پہنچ گیا
مملکت میں چند ماہ کے اندر1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی

ریاض(19 مئی2021ء) سعودی عرب نے کورونا وبا پر قابو پانے کا بھرپور عزم کر رکھا ہے۔ اسی وجہ سے مملکت میں کورونا کیسز کبھی خطرناک حد تک قابو سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ اس وقت بھی مملکت میں کورونا کے یومیہ کیسز ایک ہزار کے لگ بھگ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ تاہم دوسری جانب ویکسی نیشن کا عمل بہت تیزی سے جاری ہے۔ سعودی وزرارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت کورونا سے پاک ہونے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور کورونا فری سعودی عرب کی منزل قریب آرہی ہے۔مملکت میں اب تک1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ مملکت میں موجود 6 سو کے لگ بھگ ویکسی نیشن سنٹرزکے ذریعے اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ 4ہزار360افراد کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی یا دوسری خوراک لگا دی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران توکلنا اور صحتی ایپ پر ایک لاکھ سے زائد مقامی اور تارکین افراد نے ویکسی نیشن کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔جس سے پتا چلتا ہے کہ لوگ جلد از جلد ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانے کے لیے کتنے بے چین ہیں۔ وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ جن مقامی اور تارکین افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی، وہ پہلی فرصت میں رجسٹریشن کروا کر ویکسین لگوائیں اور خود کو محفوظ بنا لیں۔ مملکت میں ویکسین لگانے کا عمل دسمبر 2021ء کے دوسرے ہفتے میں شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت مملکت میں کئی ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد اوردائمی امراض کے شکار افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب دوسرے مرحلے میں ویکسین لگوانے والوں میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ مملکت میں مقیم تمام مقامی اور غیر ملکی افراد کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ویکسین لگوانے کے خواہش مندوں کو توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کروانی ہوتی ہے، جس کے بعد انہیں مخصوص سنٹر پر جا کر ویکسین لگوانے کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کیا جاتا ہے۔اس تاریخ سے پہلے یا بعد میں ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں دوبارہ اپائنٹمنٹ لینا ہوتی ہے۔ رجسٹریشن کا مقصد ویکسی نیشن سنٹرز پر رش سے روکنا ہے تاکہ لوگ اپنے اپنے وقت پر آ کر سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ویکسین لگوا کر اس موذی وبا سے محفوظ ہو سکیں۔واضح رہے کہ سعودی شہر جدہ میں چند ہیلتھ ورکرز کو ویکسین نہ لگوانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *