سیکرٹری داخلہ کوگرفتارکرنے کا حکم

لاپتہ افراد کیس :عدالت کا وفاقی سیکرٹری داخلہ کوگرفتارکرنے کا حکم

کراچی سندھ ہائیکورٹ نےوفاقی سیکرٹری داخلہ کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے ،آئی جی اسلام آبادکووارنٹ کی تعمیل کرانےکاحکم،اظہاروجوہ کانوٹس بھی جاری ہوگیا۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی توعدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کہاں ہے؟جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہمیں رپورٹ موصول نہیں ہوئی،عدالت نے کہا کہ بتایاجائےلاپتہ افرادکیس میں پیشرفت کیوں نہیں ہورہی؟ سیکرٹری داخلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کےمرتکب  ہورہےہیںاورلاپتہ افرادکیس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے، سیکرٹری داخلہ جواب جمع نہ کرانےپرنتائج کےذمہ دارہوں گے۔عدالت نے آئی جی اسلام آبادکووفاقی سیکرٹری داخلہ کو گرفتار کرکے27 مئی کوپیش کرنےکاحکم دیدیا۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *