اضافہ مؤخر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرنے کا فیصلہ
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت مؤخر کردیا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائےگا، معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود

اسلام آباد (27 مئی 2021) عوام پر بجلی کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت مؤخر کردیا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائےگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ، وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں، جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا۔انہوں نے کہ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہےکہ گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائےگا، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پرکام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عمل درآمد کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ہدف کیلئے ٹیکس یا بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، اب گنجائش نہیں کہ غریب آدمی پر بجلی کا مزید بوجھ ڈال دیں،ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے، کاروبار میں اضافے سے مارچ سے ایف بی آر کا ریونیو بڑھ گیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی بطور چارٹرڈ آف اکانومی کی بات کی تھی،دنیا بھر میں حکومت اور اپوزیشن ملکر سنجیدہ ایشوز پر مفاہمت بناتے ہیں۔گروتھ ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے طویل مدتی پالیسی ہوتی ہے، سرمایہ کار بھی انہی پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں۔یہ ہونہیں ہوسکتا کہ آج ایک حکومت آئی تو اس نے تبدیلی کردی، سرمایہ کار تو 10، 20 سال کو دیکھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں، پیپلزپارٹی سے بھی بات ہوئی اپوزیشن کی بات پر میں وزیراعظم سے بات کروں گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *