گھر والوں کو حیران کن وصیت کردی

اگر میں روزوں کے مہینے میں مر جاؤں تو ۔۔۔۔۔۔۔ بھارت کی ایک ہندو خاتون نے اپنے گھر والوں کو حیران کن وصیت کردی

پونے (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک ہندو خاتون کو کریا کرم کی بجائے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے علاقے اندرا نگر کی رہائشی 72 سالہ چھگن بائی کشن اوبال نے اپنی بیٹی لکشمی کو وصیت کی تھی کہ اگر اس کا رمضان المبارک میں انتقال ہوجائے تو اس کی میت کا ہندو طریقے سے کریا کرم کرنے کی بجائے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے۔بیٹی لکشمی کے مطابق اس کی والدہ کو منگل کے روز گٹھیا کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ ہسپتال میں چھگن بائی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آگیا جس کے بعد کورونا ایس او پیز کے تحت میت کو جلایا جانا تھا تاہم لکشمی نے ضد پکڑ لی کہ اس کی والدہ کو دفن کیا جائے۔ہسپتال کے عملے نے مقامی مسلم تنظیم کی مدد لے کر ضلعی انتظامیہ سے تدفین کی اجازت حاصل کی جس کے بعد خاتون کو مسلمانوں کے قبرستان میں بدھ کے روز دفن کیا گیا۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *