بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سعودیہ میں مقیم پاکستانی کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں روزگا ر کی خاطر لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں۔ بہت سے پاکستانی پردیسیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید کی خوشیاں اپنے وطن میں مقیم اہل خانہ کے ساتھ منائیں، کیونکہ اس موقع پر گھر والوں کا ساتھ اس تہوار کی خوشیوں کو دوبا لا کر دیتا ہے۔ پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو خوش خبری دے دی ہے۔اُردو نیوز کے مطابق سیرین ایئر نے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ نجی ایئر لائن سعودیہ سے پاکستان کے لیے عید الفطر کے موقع پر خصوصی پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ سیرین ائیر کے چیف ایگزیکٹو صفدر ملک کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان کے لیے عید الفطر سے قبل 5 پروازیں چلائی جائیں گی جس کے لیے بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔7 مئی سے جدہ اور ریاض سے اسلام آباد کے لیے عید کی پانچ خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی ۔ ریاض سے اسلام آباد کے لیے سیرین ایئر کی پروازیں 7 مئی، 9 مئی اور 12 مئی کو شیڈول ہیں جبکہ جدہ سے بھی پاکستان کے لیے دو پروازیں روانہ ہوں گی۔ صفدر ملک نے کا کہنا تھا کہ سعودیہ کے لیے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیرین ایئر معمول کی پروازوں کا بھی آغاز کرنے جا رہی ہے جس کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔اگرچہ ایک برس سے سیرین ایئر کا سعودیہ میں فضائی آپریشن جاری ہے تاہم پروازوں کی بندشوں کے باعث باضابطہ طور پر فضائی آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا۔واضح رہے کہ سیرین ایئر نے چند ماہ قبل پاکستان سے شارجہ کے لیے پروازوں سے اپنے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے، اس سے قبل فضائی کمپنی پاکستان میں اندرون ملک فضائی آپریشن تک محدود تھی۔ سیرین ایئر شارجہ کے علاوہ دبئی اور اب سعودی عرب کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کر چکی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.