محل میں ایک بار پھر جشن کا سماں

عالم اسلام کی اہم ترین شخصیت شہزادہ محمد بن سلمان کے محل میں ایک بار پھر جشن کا سماں
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، نومولود کا نام سعودیہ کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا گیا ہے

جدہ( اپریل2021ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دُنیا کی بااثر ترین شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ دُنیا بھر کا میڈیا ان کی سعودی عرب کو ایک معتدل ریاست بنانے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی نجی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے سعودی عوام کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی ممالک کے لوگ بھی خاصے متجسس ہوتے ہیں ۔ تاہم اس حوالے سے بہت کم تفصیلات سامنے آتی ہیں۔ تاہم انہیں عالم اسلام کے ایک اہم رہنما کا درجہ دیا جاتا ہے ۔ خصوصاً سعودی عوام ان پر جان چھڑکتے ہیں۔ سعودی ولی عہد کو اللہ نے ایک بار پھر اولاد نرینہ سے نواز دیا ہے جس پر شاہی خاندان میں جشن کا سماں ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان ایک بار پھر والد بن گئے ہیں۔ ان کے گھر ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر خوشیوں کی آمد ہوئی ہے۔ اللہ نے انہیں ہفتہ کے روز ایک بیٹے سے نوازا ہے۔ اس بیٹے کا نام محمد بن سلمان نے اپنے دادا اور سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے نام پر عبدالعزیز بن محمد بن سلمان رکھا ہے۔ اس نومود بچے کی پیدائش کے بعد اب ولی عہد محمد بن سلمان پانچ بچوں کے باپ بن چکے ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ محمد بن سلمان کوبیٹے کی پیدائش پر شاہی خاندان کے علاوہ عوام کی جانب سے بھی مبارک بادیں اور دعائیں وصول ہو رہی ہیں۔مملکت میں مقیم تارکین نے بھی انہیں مبارک باد دی ہے اور نومود کی لمبی عمر، خوشحالی اور کامیابی کی دعائیں کی ہیں۔ سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادے سعودبن سلمان نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹوئٹ کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *