بھارت میں کورونا کیس لگاتار بڑھنے لگے

بھارت میں کورونا کیس لگاتار بڑھنے لگے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا بھارت پر دباؤ

کویت اپریل: بھارت کو کورونا کو محدود کرنے کے لیے نقل و حرکت اور بھیڑ و میل جول پر پابندی عائد کرنا چاہیے: عالمی تنظیم صحت تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مائیک ریان نے آج جمعہ کو کہا کہ بھارت کو ابھرتے ہوئے کورونا وائرس سے انفیکشن کے معاملات میں تیزی سے اضافے کو کم کرنے کے لئے نقل و حرکت اور بھیڑ بھاڑ پر پابندیاں عائد کرنی چاہیں۔انہوں نے ہندوستان میں اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کو “ایک بہت ہی مشکل کام” کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں انفیکشن کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اختلاط کو کم کرنا ہوگا جبکہ ہندوستانی حکومت ایسے اقدامات اٹھانے پر غور کررہی ہے۔ “ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیکل آکسیجن اور دواؤں کی کمی کا سامنا کرنے والی متعدد ریاستوں کے درمیان آکسیجن ٹینکروں کے لئے نقل و حمل کا وقت کم کرنے کے لئے ریلوے اور ایئر فورس کو تعینات کیا جارہا ہے اور تمام ریاستی حکومتوں کو اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.