قرنطین سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا

کویت: منظور شدہ ویکسین لینے والے افراد کو ادارہ جاتی قرنطین سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا
کویت   اپریل: منظور شدہ ویکسین لینے والے افراد کو ادارہ جاتی قرنطین سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے سول ایوی ایشن کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں ملک میں منظور شدہ ویکسین لینے والے افراد کو ادارہ جاتی قرنطین سے مستثنیٰ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر مصطفی رضا نے سول ایوی ایشن کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل کو لکھے گئے نوٹس میں منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں مسلسل اپڈیٹ سے بھی آگاہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کویت کے ذریعہ منظور شدہ ویکسین کے وصول کنندگان کو دی جانے والی چھوٹ اور سہولیات کے مطابق چاہے یہ ویکسی نیشن ریاست کویت میں ہو یا بیرون ملک ہوں انہیں ادارہ جاتی قرنطین سے استثنیٰ حاصل ہوگی اور وہ کابینہ کی 22 مارچ 2021 کو جاری کردہ قرار داد کے مطابق گھر کے قرنطین سے مطمئن ہیں تاہم شرائط مندرجہ ذیل ہیں: تاہم ڈاکٹر مصطفی رضا نے کویت آمد سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ گھریلو قرنطین کے بعد بھی پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے اور اس فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *