پاکستانی تارکین خوش ہو جائیں

دُبئی ، ابوظبی میں مقیم لاکھوں پاکستانی تارکین خوش ہو جائیں
پاکستانی نجی ایئر لائن سیرین ایئر نے دُبئی سے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

دُبئی(20 اپریل2021ء) متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ ان میں سے ہزاروں افراد اس بار عید اپنے وطن جا کر منانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ ان خواہش مند پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر آ گئی ہے۔ پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے اب دُبئی کے لیے بھی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیرین ایئر کے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے دُبئی کے درمیان فلائٹ آپریشنز اگلے ماہ سے شروع ہو جائے گا جس سے ہر سال لاکھوں پاکستان کو آرام دہ اور سستے سفر کی سہولت حاصل ہو گی۔سیرین ایئر کی جانب سے 6 مئی کو لاہور سے دُبئی کے لیے بین الاقوامی پروازیں شروع ہو جائیں گی، جس کے لیے بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر اس رُوٹ کے لیے یکطرفہ ٹکٹ کا کرایہ 18 ہزار روپے ہو گا اور ہر ہفتے تین پروازیں روانہ ہوں گی۔ سیرین کی جانب سے چند ماہ قبل اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان بھی فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے تحت ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ 2017ء میں پاکستان میں اندرون ملک فضائی آپریشن شروع کرنے والی سیرین ایئر کے فضائی بیڑے میں چار بوئنگ 737 اور ایک ایئر بس 330A شامل تھی۔ تاہم حالیہ دنوں انتظامیہ نے ایک اور ایئر بس 330A لیز پر حاصل کر لی ہے۔ سیرین ایئر نے گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ہی سعودیہ اور امارات میں ٹریول ایجنٹ نیٹ ورک قائم کر دیا تھا۔سیرین ایئر لائن کے نمائندہ فیضان احمد کے مطابق ان کی نجی ایئر لائن نے دونوں خلیجی ممالک میں اپنے دفاتر قائم کر لیے تھے تاہم کورونا وبا کے باعث فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کے باعث یہ پروازیں گزشتہ سال ممکن نہیں ہو سکی تھیں۔ جو اس سال بھرپور تیاریوں کے ساتھ شروع کی جا رہی ہیں۔ اگرچہ دُنیا بھر کورونا کی وبا نے ایوی ایشن انڈسٹری کو بھاری نقصان پہنچایا تھا تاہم پاکستانی فضائی کمپنیاں اس دوران کم متاثر ہوئی ہیں۔ بلکہ اس وبا کے دوران سیرین ایئر نے اپنے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کیے ۔ اس کے علاوہ ایک اور نجی ایئر لائن سیال ایئر نے بھی ایوی ایشن کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ جس سے پاکستانی ہوا بازی کی مستحکم معیشت کا پتا چلتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *