ہر 4 منٹ بعد ایک مریض

بھارت میں کورونا کی خوفناک تباہ کاریاں، ہر 4 منٹ بعد ایک مریض ہلا-ک ہونے لگا
پڑوسی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین لاکھ 52 ہزار نئے کیس رپورٹ، مئی میں کورونا کیسوں کی یومیہ تعداد 5 لاکھ تک ہو جانے کا خدشہ

نئی دہلی ( 26 اپریل2021ء) بھارت میں کورونا کی خوفناک تباہ کاریاں، ہر 4 منٹ بعد ایک مریض ہلا-ک ہونے لگا، پڑوسی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین لاکھ 52 ہزار نئے کیس رپورٹ، مئی میں کورونا کیسوں کی یومیہ تعداد 5 لاکھ تک ہو جانے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، جبکہ مجموعی کیسز تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلا-ک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی صورتحال اس قدر خوفناک ہے کہ ہر 4 منٹ بعد ایک مریض کے موت واقع ہو رہی ہے۔ جبکہ بھارت مین کورونا کی تباہ کاریوں کے حوالے سے امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ برطانوی ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں تاحال کورونا کی تیسری لہر کا نقطہ عروج نہیں آیا، مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔ اس تمام صورتحال میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ جبکہ ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا کی لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پر خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.