اداروں کی رکنیت حاصل ہو گئی

پاکستان کو اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل ہو گئی
پاکستان بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار، پاکستان نے جر-ائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کر لی، دفتر خارجہ

اسلام آباد (- 21اپریل 2021) پاکستان بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار، پاکستان کو اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر معاشرتی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اہم سنگ میل طے کر لیا ہے۔ پاکستان کو اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنت حاصل کرنے میں بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے جر-ائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کی ہے اور پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا۔ کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین الاقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جر-ائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن و دیگر امور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اس کمیشن کے رکن کی حیثیت سے پاکستان قومی اور بین الاقوامی جر-ائم سے نمٹنے اور اس کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک کے مابین بین الاقوامی تعاون کو بہتر بنا رہا ہے۔ قبل ازیں پاکستان سال 2013 سے 2017 تک صنفی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے کے ہدف کے حصول کے لیے قائم کردہ کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن میں خدمات انجام دے چکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا اس کمیشن کا رکن منتخب ہونا قومی اور بین الاقوامی سطح پر صنفی رجحان اور خواتین کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اس کے کردار کو تسلیم کیا کرنا ہے۔علاوہ ازیں کمیشن آن پاپولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ آبادیاتی تحقیق، آبادی اور ترقی کے شعبے میں بین الحکومتی عمل کی حمایت اور معلومات کے حصول اور ممالک کی آبادی کے اعداد و شمار کی تیاری اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔۔اس کمیشن کے دیگر رکن ممالک میں انڈونیشیا، سعودی عرب اور چین شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.