پیپلزپارٹی کی عدم شرکت

فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا معاملہ ، قومی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی

آصف زرداری کی ساری تاریخ 90 کی دہائی میں فرانس کے ہی کرپشن کے کیسز سے شروع ہوئی ، اس لیے اب پنڈورہ باکس کھولنے کے لیے آصف زرداری یا ان کی جماعت فرانس کے سفیر کو نکالنے یا نہ نکالنے کے بارے میں بات ہی نہیں کریں گے ، سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی کا انکشاف
اسلام آباد ( 20 اپریل2021ء) فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر بلائے گئے قومی اجلاس کے میں پیپلزپارٹی کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ فرانس کے مسئلے پر پیپلزپارٹی نے بالکل ہی خود کو علیحدہ کرلیا اور اسمبلی اجلاس میں نہیں آئے جس کی وجہ یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی جو ساری تاریخ 90 کی دہائی سے شروع ہوئی اور بعد تک چلی وہ فرانس کے ہی کرپشن کے کیسز سے شروع ہوئی تھی ، اس لیے اب پنڈورہ باکس کھولنے کے لیے آصف زرداری یا ان کی جماعت فرانس کے سفیر کو نکالنے یا نہ نکالنے کے بارے میں بات ہی نہیں کریں گے ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے یہ کہہ کر راہ فرار اختیار کرلی کہ آپ جانیں اور آپ کا کام جانے۔ یوٹیوب چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اگر آصف زرداری یا ان کی پارٹی کھڑی ہوکر فرانس کے خلاف بات کریں گے تو وہ بھی کہیں گے کہ اچھا بچوآپ کا بھی توکچہ چٹھہ ہے جو یہاں ہمارے پاس موجود ہے ، کیوں کہ 1994 میں آگسٹا سب میرینز خریدی گئی تھیں ، وہاں پر ان کے اس وقت کے صدر سرکوزی ، ایک وزیر اعظم اور دیگر بہت سے سینئر لوگ وہاں پر پکڑے بھی گئے ، جس کے بعد انہیں سزائیں ہوئیں اس میں آصف زرداری کا نام بھی آیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *