خاتون اہلکار کون ہے؟

حرم مکی میں ڈیوٹی دینے کے باعث وائرل ہونے والی خاتون اہلکار کون ہے؟
حرم شریف میں رمضان المبارک کے دوران 80 خواتین سیکیورٹی اہلکاراپنے فرائض انجام دے رہی ہیں

مکہ معظمہ( 22 اپریل2021ء) خانہ کعبہ میں صدیوں سے ہمیشہ مرد اہلکار ہی ڈیوٹی دیتے رہے ہیں۔ تاہم تاریخ میں پہلی بار اب خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دی گئی ہیں جو بڑی محنت اور سوجھ بوجھ سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ حج و عمرہ سیکیورٹی فورسز میں بھرتی کی جانے والی ایک سعودی خاتون اہلکار کی کعبہ شریف میں ڈیوٹی کی تصاویر سعودی وزارت داخلہ نے دو روز قبل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی تو دُنیا بھر میں اس اہلکار کا چرچا ہو گیا ہے سب جاننا چاہتے تھے کہ یہ خاتون اہلکار کون ہے اور اس کے علاوہ کتنی خواتین اہلکار حرم شریف میں ڈیوٹی دے رہی ہیں۔ اس حوالے سے العربیہ نیوز کی خصوصی رپورٹ آ گئی ہے۔حج وعمرہ فورس میں شامل سعودی فوجی خواتین موسم رمضان میں پہلی مرتبہ کندھے سے کندھا ملائے حرم مکی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اس سال باقاعدہ تربیت یافتہ 80 خواتین معتمرین کی فوج کے درمیان اور حرم کے دروازوں پر سکیورٹی اور اڑدحام کو منظم کرنے ایسے فرائض انجام دے رہی ہیں۔جس خاتون اہلکار کا چرچا ہوا ہے اس کا نام غیداء بکر ہے۔ سکیورٹی اہلکار غیداء بکر نے بتایا کہ مسجد حرام آنے والی خواتین کی سکیورٹی میں معاونت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہم انتظامی امور میں بھی مدد کرتی ہیں، ان میں مسجد حرام، مطاف اور توسیعی کمپلیکس کے مختلف حصوں میں خواتین کے انبوہ کو کنڑول کرنا شامل ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *