گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب

مجھ سے بڑے بڑے فیصلے غلط ہو جاتے ہیں
پارٹی ٹکٹ دینے میں غلطیاں کیں، کبھی سوچتا ہوں فلاں یا کسی اور کو وزیر بنا دیتا تو اچھا ہوتا ۔ وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب

گلگت بلتستان ( 30 اپریل 2021ء) : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ مجھ سے بڑے بڑے فیصلے غلط ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی ٹکٹ دینے میں غلطیاں کیں، کبھی میں سوچتا ہوں کہ فلاں یا کسی اور کو وزیر بنا دیتا تو اچھا ہوتا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتا ہوں، کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کے لیے اقتدار میں آتے ہیں۔ اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسا ملک سے باہربھیجتے ہیں، پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دوہرا نقصان پہنچاتے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسد عمرکوجی بی پیکیچ کے لیے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قرضوں کی قسطیں دینے کی وجہ سے بہت کم وسائل ہوتے ہیں اور ہر جگہ سے مطالبہ ہے پیسوں کا تاہم گلگت بلتستان کے لیے اس طرح کا پیکج ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ 15 سال کی عمر میں گلگت بلتستان آیا تھا، ان دنوں سڑکیں ایسی تھیں کہ وہاں کہ مقامیوں کے علاوہ دنیا کا کوئی ڈرائیور وہاں گاڑی نہیں چلا سکتا تھا۔ یہاں کوئی آتا ہی نہیں تھا اور یہ علاقہ دنیا سے دور تھا، یہاں سڑکیں اتنی مشکل تھیں کہ یہاں کہ علاقے بھی ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو دیکھنے کے بعد دنیا کے دیگر خوبصورت علاقوں میں گیا تو اس چیز کا فخر ہوتا تھا کہ پاکستان میں ایسا علاقہ ہے جس کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *