مسافروں کو جدید ترین سہولت دے دی

ایمریٹس ایئر لائن نے اپنے مسافروں کو جدید ترین سہولت دے دی
ایمریٹس کے ٹکٹ ہولڈرز کو اب پی سی آر ٹیسٹ کی کاغذی رپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی، آن لائن تصدیق کی جائے گی

دُبئی( اپریل2021ء) دُنیا کی مشہور فضائی کمپنی ایمریٹس ایئر لائن نے اپنے مسافروں کو شاندار سہولت مہیا کر دی ہے۔ اب ایمریٹس کے ٹکٹ ہولڈرز کو سفر سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ کی کاغذی کاپی ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کیونکہ ان کی نیگیٹو رپورٹ آن لائن چیک کی جائے گی ۔ ایمریٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن مسافروں نے بیرون ملک روانگی کے لیے دُبئی کے ہی کسی ہیلتھ سنٹر سے پی سی آر ٹیسٹ کروایا ہوگا، یا ویکسین لگوائی ہو گی، انہیں ایئرپورٹس کے چیک ان کاؤنٹرز پرٹیسٹ کی کاغذی نقل دکھانے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔کیونکہ ان کی ویکسی نیشن کا ثبوت یا ٹیسٹ کی رپورٹ کی ڈیجیٹل دستاویز ایئرپورٹ انتظامیہ کے پاس خود کار طریقے سے پہنچ جائیں گی۔اس اہم سہولت کاوبا کے دنوں میں ڈیجیٹائزیشن کی جانب تیزی سے بڑھنا ہے۔ اس نئی سہولت سے دُبئی سے روانہ ہونے والے فضائی مسافروں کی رپورٹ چیک کرنے اور تصدیق کا بہت سا وقت بچ جائے گا کیونکہ ان کا میڈیکل ریکارڈ، ویکسی نیشن اور پی سی آر رپورٹ کسی بھی ملک میں داخلے کے لیے مطلوبہ معیارات کے لیے خود بخود چیک ہو سکیں گی۔جب کسی مسافر کا چیک ان کا مرحلہ طے پا جائے گا تو اس کا کورونا میڈیکل ریکارڈ ایمریٹس کے سسٹم سے فوری طور پر ختم ہو جائے گا۔تاہم دُبئی کے علاوہ دیگر اماراتی ریاستوں سے پی سی آر ٹیسٹ کروانے یا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو چیک ان کاؤنٹرز پر متعلقہ رپورٹس یا دستاویز کی کاغذی کاپی فراہم کرنا ہوگی۔مسافروں کے لیے ڈیجیٹائزیشن کی یہ سہولت ایمریٹس ایئر لائن اور دُبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مابین سمجھوتہ طے پانے کے بعد صرف دو ماہ کے اندر متعارف کرا دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.