امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
اس سال کوئی بھی طالب علموں بغیر امتحان پاس نہیں ہو گا، پچھلے سال جو گریڈز کےساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد(25اپریل 2021) اس سال کوئی بھی طالب علموں بغیر امتحان پاس نہیں ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں برس تعلیم علموں کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیمبرج نےکہاہے اس سال پاکستان میں ٹیچرزاسسٹڈگریڈزنہیں ہونگے۔کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔پچھلے سال جو گریڈز کےساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا۔ نہوں نے کہا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا ۔ صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کاجائزہ لیاجاتاہے۔صحت کا پہلو ہمیشہ مقدس ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہخواہش تھی کہ میٹرک اورانٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیےجاسکیں۔تعلیم کےلحاظ سےتمام صوبائی وزرائےتعلیم کامشورہ تھاکہ امتحانات ہونےچاہئیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر عوام پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *