پروازیں بحال کرنے کی تجویز پر غور

کویت: یکم جولائی سے ممنوعہ ممالک کی پروازیں بحال کرنے کی تجویز پر غور

کویت 23 اپریل: یکم جولائی سے ممنوعہ ممالک کی پروازیں بحال کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سو فیصد آپریشن شروع کرنے کا انحصار تمام کویتی شہریوں کی ویکسی نیشن پر ہے۔ ذرائع کے مطابق کویتی شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل ہونے اور آنے والے مسافروں سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بعد ہی حتمی فیصلہ متوقع ہے تاہم یکم جولائی سے حکومت ممنوع ممالک سے براہ راست پروازیں کھولنے کے لئے کابینہ کے اگلے اجلاس میں تبادلہ خیال کرے گی۔روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد ملک میں لگائے گئے جزوی کرفیو کا خاتمہ عیدالفطر پر متوقع ہے تاہم جزوی کرفیو کے مکمل خاتمے کا انحصار انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل مریضوں کے اعدادوشمار پر ہے۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *