اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے

جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا
پروٹیز سپنر کا اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے

کیپ ٹائون ( 25 اپریل 2021ء ) جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا ہے۔ بیجورن فورچوئین کا اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔ 26 سالہ بیجورن فورچوئین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔ پروٹیز سپنر تبریز شمسی کی اہلیہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیجورن اور ان کی اہلیہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی۔ یہ تصویر بیجورن فورچوئین اور اس کے بعد ان کی اہلیہ مشکا آئیسن نے بھی ری شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’گزشتہ روز بیجورن نےکلمہ شہادت پڑھا ،الحمداللہ۔ اور رمضان کے مقدس مہینے میں عماد نام کا انتخاب کیا، ہمیں آپ پر فخر ہے‘۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.