نجی ملازمین خوش ہو جائیں

متحدہ عرب امارات کے سرکاری اور نجی ملازمین خوش ہو جائیں
اماراتی حکومت نے عید الفطر پر سرکاری اور نجی شعبے کے لیے 5 تعطیلات کا اعلان کر دیا

دُبئی(21 اپریل2021ء) ماہِ رمضان کو تمام اسلامی مہینوں میں فضیلت حاصل ہے۔ یہ رحمتوں ، برکتوں اور فضائل سے بھرا مہینہ مسلمانوں کی شفاعت و مغفرت اور نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے، روح کی پاکیزگی حاصل کرنا بھی اس مہینے میں ممکن ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مومنین اس مہینے کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔ اللہ نے اپنی محبوب مسلمان اُمت کے لیے روزوں کا انعام اور اجر عید الفطر کے خوشیوں بھرے تہوار کی صورت میں رکھا ہے جو رمضان کے 29 یا 30 روزوں کے بعد چاند نظر آنے پر منائی جاتی ہے۔اس موقع پر اسلامی ممالک میں کم از کم تین تعطیلات ضرور ہوتی ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات میں لوگوں کو اس تہوار کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے زیادہ تعطیلات کی خوش خبری دی جاتی ہے۔اماراتی حکومت نے ایک بار پھر امارات والوں کو بڑی خوش خبری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے عید الفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بار عید الفطر پر 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کوچھُٹیاں ہوں گی۔حکام کے مطابق اس بار رمضان المبارک کے روزے پورے 30 ہونے کا امکان ہے۔ ۔مختلف ماہرین فلکیات کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ امارات سمیت متعدد خلیجی ممالک میں شوال کا چاند 12 مئی کو نظرآئے گا اس لیے عید الفطر 13 مئی کو منائی جائے گی۔مشہور اماراتی ماہر فلکیات اور عرب یونین فار آسٹرولوجی اینڈ سپیس سائنسز کے رُکن ابراہیم الجروان نیبھی پیش گوئی کی ہے کہ اس بار یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا، جس کی وجہ سے عید الفطر 13 مئی 2021ء کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کا ہوگا۔جبکہ یکم ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ء کو دکھائی دے سکتا ہے، ایسا ہونے پر عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔ جبکہ حج ایک روز قبل 19جولائی کو ہو گا۔جبکہ یکم ہجری 10 اگست بروز منگل کو ہونے کا بھرپور امکان ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *