وزیر اعظم کی شیخ رشید کو ہدایت

’لوگوں کی باتوں پر نہ جائیں اپنا کام جاری رکھیں‘ وزیر اعظم کی شیخ رشید کو ہدایت

آپ نے بہترین کام کیا اور معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے ، ون آن ون ملاقات میں عمران خان کی مذاکرات کی کامیابی پر وفاقی وزیر داخلہ کو مبارکباد
اسلام آباد 20 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں شیخ رشید نے وزیراعظم کو مذہبی جماعت سےہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی کامیابی پر وفاقی وزیر داخلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا اور معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے ، اس لیے لوگوں کی باتوں پر نہ جائیں اور اپنا کام جاری رکھیں۔ قبل ازیں مذاکرات میں معاملاے طے پائے جانے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ حکومتی وفد اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی اور تحریک لبیک لاہور میں اپنے مرکز مسجد رحمت العالمین سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کردے گی جب کہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کےخلاف شیڈول فورتھ سمیت مقدمات درج ہیں ان کا اخراج بھی کردیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *