یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان پیکیج کا اعلان

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان پیکیج کا اعلان
رمضان المبارک میں عوام کو خصوصی ریلیف مل گیا، اشیا ءضروریہ کی قیمتوں میں خصوصی کمی کر دی گئی رمضان المبارک میں عوام کو خصوصی ریلیف مل گیا، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عوام کے لیے اعلان کیے گئے خصوصی ریلیف پیکج میں اشیاءضروریہ کی قیمتو ں میں خصوصی کمی کی گئی ہے۔
بیسن 20 روپے کمی سے 140 روپے، کھجور 160 روپے کلو ملے گی۔ شربت کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل 45 روپے کمی سے 317 کی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ بیسن کی قیمت 20 روپے کم کر کے 140 روپے کلو کر دی گئی ہے۔ کھجور 20 روپے کمی سے 160 روپے کلو ملے گی۔ دال ماش دھلی 255 اور دال مونگ 240 روپے کلو دستیاب ہو گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.