ہم پہلے کس وجہ سے جیتے

ہم پہلے کس وجہ سے جیتے اور اب کیسے جیت جائیں گے ؟ این اے 75 ڈسکہ میں (ن) لیگی امیدوار نوشین افتخار کا بڑا دعویٰ

کراچی(ویب ڈیسک)این اے 75ڈسکہ میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کی درخواست دی تھی، دوبارہ پولنگ کا مطالبہ عوام کا اعتماد ووٹ پر بحال کرنے کیلئے ہے، پی ٹی آئی کی کارکردگی کی وجہ سے ضمنی الیکشن لڑنا میرے لیے آسان ہوگیا تھا۔ وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کررہی تھیں۔ پروگرام میں این اے 75ڈسکہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی بھی شریک تھے۔ علی اسجد ملہی نے کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن کے تمام حقائق عدالت میں بے نقاب ہوگئے ہیں، 20 پریزائیڈنگ افسران کو کیسے اٹھایا جاسکتا ہے، پریزائیڈنگ افسران کہتے ہیں ہمیں کسی نے نہیں اٹھایا، ڈسکہ انتخابات کے نتائج میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔سیدہ نوشین افتخار نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں مجبوری سے نہیں آئی، والد کی وصیت اور ماں کے حکم پر سیاست میں آنا پڑا، میرے دادا اور والد سیاستدان تھے اس لیے مجھے شوق بھی تھا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.