ہمت ہے تو میدان میں آؤ

ہمت ہے تو میدان میں آؤ ۔۔۔۔ فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کو انوکھا چیلنج

لاہور (ویب ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے جوہر قابل کی تلاش اور ٹیلنٹ ہنٹنگ میں لاہور قلندر سینٹر آف ایکسیلینس کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک میں ویمن کرکٹ کے فروغ کے لئے اس ادارے نے خواتین کرکٹرز کو بلاامتیاز تربیت کے جدید مواقع فراہم کرکے قابل تحسین کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں لاہور قلندر سینٹر آف ایکسیلینس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قلندرز سینٹر آف ایکسیلینس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پیڈز اور گلوز باندھ کر خود بھی نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور باکسنگ بیگ پر مکے برسائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.