کون کہتا ہے صرف جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔۔؟؟؟

کون کہتا ہے صرف جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔۔؟؟؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نامور صحافی انصار عباسی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہانگیر ترین اکیلے نہیں ہیں، کئی اور لوگ بھی ہیں۔ کم از کم 14؍ شوگر ملز کو ایف آئی اے لاہور کی جانب سے ’’حتمی نوٹس‘‘ بھیجا گیا ہے اور ساتھ ہی ’’شوگرمنافع خوروں ‘‘ کے مختلف کرداروں کیخلاف کئی مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ اگرچہ یہ کہا جاتا ہے کہ چینی کے کاروبار میں جہانگیر ترین بڑے کھلاڑی ہیں لیکن اس کے باوجود شہباز شریف کی فیملی ایف آئی اے کی ’’اہداف کی فہرست‘‘ میں سرفہرست ہے، حالانکہ اس سے پہلے درجہ بندی میں جہانگیر ترین کا نام سب سے پہلے تھا۔ ایف آئی اے نے اپنی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں نے 2008ء سے 2018ء تک چھپا کر ’’بیرونی ذرائع‘‘ سے جعلی اکائونٹس کھول کر 25؍ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔ یہ اکائونٹس کم اجرت پر رکھے گئے آر ایس ایم ایل کے ملازمین (چپڑاسی اور کلرک) کے نام پر کھولے گئے۔ جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو ملز، جو پبلک لمٹیڈ لسٹڈ کمپنی ہے، کے معاملے میں جہانگیر ترین پر الزام ہے کہ انہوں نے بے ایمانی سے جے کے فارمز لمیٹڈ (سی ای او علی ترین) کے اثاثے 4.35؍ ارب روپے میں خریدے اور اس طرح انہوں نے پبلک شیئر ہولڈرز کو دھوکا دیا اور 20؍ نومبر 2013ء کے معاہدہ فروختگی کے ذریعے اپنے بیٹے کو فائدہ پہنچایا۔ خسرو بختیار کے خاندان کی آر وائی کے شوگر مل کو بھی حتمی نوٹس بھیجا گیا ہے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *