کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تاکید

وزیراعظم کی عوام کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تاکید

اللہ نہ کرے صورتحال زیادہ خراب ہو اور ہم لاک ڈاؤن پرمجبور ہوجائیں گے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، لوگ احتیاط نہیں کررہے، تاکید کرتا ہوں پبلک مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب
وزیراعظم عمران خان نے عوام کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ کرے صورتحال زیادہ خراب ہو اور ہم لاک ڈاؤن پرمجبور ہوجائیں گے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، لوگ احتیاط نہیں کررہے، تاکید کرتا ہوں پبلک مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔ وزیراعظم عمران خان براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ انہوں نے عوام کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں سے بڑی اہم بات کرنا چاہتا ہوں، کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، پہلی اور دوسری لہر کم خطرناک تھی، اللہ نے پاکستان پر خاص کرم کیا، یورپ ، امریکا، برازیل، ایران اور ہندوستان میں جس طرح کی لہر آئی اس طرح کی صورتحال ہوتی تو لاک ڈاؤن لگانا پڑنا تھا، اس سے غربت پھیلنی تھی، ہمیں اللہ کا ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے، یہاں ویسی صورتحال نہیں تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.