کاشتکاروں کیلئے اہم خبر! محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کاشتکاروں کیلئے اہم خبر! محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز کے دوران ملک کیبالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا، کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہائو الدین اورسیالکوٹ میں بھی بارش ہوگی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *