ڈی کوک کی جعلی فیلڈنگ۔۔۔ کارروائی نہ ہونے پرقومی ٹیم انتظامیہ نے میچ ریفری سے وضاحت طلب کرلی

ڈی کوک کی جعلی فیلڈنگ، کارروائی نہ ہونے پرقومی ٹیم انتظامیہ نے میچ ریفری سے وضاحت طلب کرلی
فخر زمان 193 رنز پر رن آؤٹ ہوئے تھے

فخر زمان رن آؤٹ واقعے سے متعلق کوئی کارروائی نہ ہونے پر پاکستان ٹیم انتظامیہ نے میچ ریفری سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کی ’جعلی فیلڈنگ‘ فخر زمان کو ڈبل سنچری سے محروم کرگئی۔ آخری اوور کی پہلی گیند پر اوپنر نے نگیڈی کو لانگ آف کی جانب کھیلتے ہوئے سنگل مکمل کیا اور دوسرے کیلیے دوڑے، اس دوران وکٹ کیپر ڈی کک نے بولر کی جانب اشارہ کیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.