ڈسکہ ضمنی انتخاب، کانٹے دار مقابلہ 55 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ آ گیا

ڈسکہ ضمنی انتخاب، کانٹے دار مقابلہ 55 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ آ گیا

ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 75 ڈسکہ میں وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار 15316 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی 14081ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں، دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 55 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تحریک انصاف کے اسجد ملہی 17166 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کی نوشین افتخار 14555 ووٹ لے کر پیچھے ہیں،دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ (ن)کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر تے وقت اپنے ہی ایجنٹ سے سوال کیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟ جواب ملنے پر کارکنان کے قہقہے بلند ہوئے۔ ہفتہ کو اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب نوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشن نمبر 344 کے دورے کے موقع پر اپنے ہی پولنگ ایجنٹ سے سوال کر لیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟جس پر پولنگ ایجنٹ نے نوشین افتخار کو جواب دیا کہ میں آپ ہی کا پولنگ ایجنٹ ہوں،اس سوال و جواب پر کارکنان کے قہقہے بلند ہوئے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *