ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضاف

ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ۔۔۔۔۔۔ اسد عمر کا تہلکہ خیز بیان

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہےکہ ڈالر پھینک کر روپے کی قدر کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا،سی پیک نہ صرف چل رہا ہے بلکہ اس میں توسیع بھی ہورہی ہے،،مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے ،ڈالر پھینک کر روپے کی قدر کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا ہے، ہفتے میں 2روز کاروبار بندکرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ، انہوں نے سوال کیا کہ برطانوی حکومت نے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا چنائو سائنسی بنیاد پر کیا یا اس کی وجہ خارجہ پالیسی ہے؟۔ ہفتےکو فیڈریشن ہائوس کراچی میں ایف پی سی سی آئی ارکان، تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ کابینہ میں مجھ پر تنقید کی جاتی ہے کہ سارا پیسہ کراچی لے جاتے ہیں، پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں ہفتے کے دو روز کاروباری مراکز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے کیونکہ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے رش کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے،

Sharing is caring!

Comments are closed.