چین نے ملک بھر سے غربت کا خاتمہ کردیا

چین نے کامیابی کے ساتھ غربت میں خاتمے کا ہدف حاصل کرلیا

اگلا صد سالہ ہدف جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر ہوگا، غربت کیخلاف جنگ میں چینی دیہاتوں میں تاریخی تبدیلی آئی، دیہی علاقوں میں 770 ملین سے زائد عوام کو غربت سے نجات دلوائی گئی۔ انسداد غربت سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء انسداد غربت، چین کے تجربات اور خدمات کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجراء کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ چین نے کامیابی کے ساتھ غربت میں خاتمے کا ہدف حاصل کرلیا ہے، اگلا صد سالہ ہدف جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر ہوگا، غربت کیخلاف جنگ میں چینی دیہاتوں میں تاریخی تبدیلی آئی، دیہی علاقوں میں 770 ملین سے زائد عوام کو غربت سے نجات دلوائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر نے چھ تاریخ کو ’’انسداد غربت : چین کے تجربات اور خدمات‘‘ کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ جس میں سو برسوں میں غربت کے خاتمے کے لیے چین کے عظیم عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار بیس کے اوآخر تک چین میں انسداد غربت کا ہدف حاصل کیا گیا۔ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد غربت کی جنگ سے چین کے دیہات میں جامع اور تاریخی تبدیلی آئی ہے۔ یہ ایک عظیم انقلاب ہے۔ جس کی مدد سے جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ انسداد غربت کے میدان میں جامع کامیابی نے چینی قوم کے ہزاروں سال پرانے خواب اور خواہش کو پورا کیا ہے۔ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی آبادی کے پانچویں حصے والے چین میں مطلق غربت کا خاتمہ اور شیڈول سے دس سال پہلے اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل ، نہ صرف چینی ترقی میں سنگ میل ہے ،بلکہ عالمی ترقی کی تاریخ کا بھی ایک بڑا واقعہ ہے جو انسداد غربت اور انسانی ترقی کی راہ میں ایک بڑی خدمت ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *