چوہدری نثار ایکٹو۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ریلیف کیلئے کوششیں کرنے لگے

چوہدری نثار ایکٹو ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ریلیف کیلئے کوششیں کرنے لگے
ناراض لیگی رہنماء نوازشریف اور مریم نواز کیلئے کچھ بھی نہیں کر رہے ، تاہم مریم نواز کو باہر بھیجنے کیلئے بھی پھر سے ڈیل کی کوشش کی گئی ، اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قاصد دو تین بار آچکے ہیں لیکن انہیں کورا جواب دے دیا گیا ، پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا کی گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء سینئر سیاستدان چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہے بلکہ وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے لیے بہت کچھ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو باہر بھیجنے کیلئے پھر سے ڈیل کی کوشش کی گئی ، اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قاصد دو تین بار آچکے ہیں لیکن انہیں کورا جواب دے دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.