پیپلز پارٹی سے پہلے ہی اہم ترین جماعت نے راہیں جُدا کر لیں

پی ڈی ایم کو زوردار جھٹکا! پیپلز پارٹی سے پہلے ہی اہم ترین جماعت نے راہیں جُدا کر لیں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس پر عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن کے اتحاد سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی طرف سے
شوکاز نوٹس ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیاہے اور اس کے پیش نظر پی ڈی ایم سے اپنا راستہ الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کچھ دیر میں پشاور میں اہم پریس کانفرنس کرنے جارہی ہے جس میں وہ اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کریں گے۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا کہناتھا کہ اے این پی نے پی ڈی ایم کو چھوڑنے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد کیاہے ۔ پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس پر پیپلز پارٹی نے جواب دینے سے انکار کر دیا ۔ پیپلز پارٹی نے وضاحت نہ کی تو تحریک کامستقبل کیا ہوگا؟پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں، استعفے نہ دینے کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لینے پر پی ڈی ایم میں شامل 8 دیگر جماعتیں پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں۔پی ڈی ایم کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس پر پیپلز پارٹی نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کرکے کسی قسم کا بھی جواب دینے سے انکار کر دیاہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جواب نہ دیئے جانے کے ردعمل پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اتحاد کا فیصلہ توڑا ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.