پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگادی

پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگادی

مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا، بازاروں اور مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں ، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں ، محکمہ صحت پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا, پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت نےنوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قالین کی بجائےفرش پرنمازادا کی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانے کی اجازت ہے ، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں ، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے ، اس کے علاوہ مساجد ، عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں ، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *