پرویز مشرف کی انتہائی قریبی ساتھی

پرویز مشرف کی انتہائی قریبی ساتھی ، سابق وفاقی وزیر و خاتون سیاستدان سمیرا ملک ان دنوں کس سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں ؟ حیران کن انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ واقعہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے (ن) لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں (ن) لیگی رہنما را نا تنویر، خواجہ سعد رفیق اور سمیرا ملک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔یاد رہے کہ ضلع خوشاب کی مقبول خاتون سیاستدان سمیرا ملک ان دنوں (ن) لیگ کے پلیٹ فارم پر ہیں ۔۔۔ اجلاس میں (ن) لیگی ایم پی اے وارث کلو کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں خوشاب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کیلئے (ن) لیگی رہنماء وارث کلو مرحوم کے بیٹے معظم شیر کلو کو پی پی 84 کا ٹکٹ جاری کر دیا۔معظم شیر کلو وارث کلو کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔ دوسری جانب نیوزایجنسی آن لائن نے دعوی کیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے شعبہ یوتھ ونگ میں نامزدگیوں کے ایشو پر لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن روحیل اصغر اور ان کے نیچے (ن) لیگی ایم پی اے باؤ اختر کے درمیان ٹھن گئی جس سے مذکورہ حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں دھڑوں کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی کوشش ہے کہ ان کے حمایت یافتہ (ن) لیگی کارکنوں کو پارٹی کے یوتھ ونگ میں ایڈجسٹ کیا جائے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *