پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا ، تاریخ بھی دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی تعلیمی اداروں نے این سی او سی کی جانب سے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 8 اپریل کو ڈی چوک تک لانگ مارچ کرکے دھرنا دینے اور 12 اپریل سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ملک ابرار حسین کی صدارت میں ہوا۔ ملک ابرار حسین نے کہا تمام تعلیمی ادارے 12 اپریل سے کھولنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں 8 اپریل کو ڈی چوک تک لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ملک ابرار حسین نے کہا مڈل اور پرائمری تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ غیرمنطقی ہے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *