پاکستان کے سیاسی منظر نامے

طاقت کے اشاروں پر ناچنے سے انکار جرم ہے تو نواز شریف واقعی مجرم ہے ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر صف اول کے صحافی کا خصوصی تبصرہ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار افضل ریحان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرویز مشرف کے دستِ راست سابق وزیر داخلہ فرماتے ہیں کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم ہوتے اگر وہ طاقت کے اشاروں کو سمجھتے۔ یہ درست ہے کہ کسی بھی سیاستدان میں چاہے کتنی ہی خامیاں اور کوتاہیاں کیوں نہ ہوں، اسے کسی صورت اکھڑ مزاج اور بےلچک نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ ’’اوصافِ حمیدہ‘‘ آمر ذہنیت کیلئے خاص ہیں لیکن ساتھ ہی کسی بھی سیاستدان کو بےاصولا بھی نہیں ہونا چاہئے، آپ لچک ضرور دکھائیں لیکن اپنے بنیادی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے یہاں تو ماشاء اللہ ایسے موقع پرستوں کی کمی نہیں جو خود کو سیاستدان منوانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں مگر اپنے بنیادی موقف میں180کے زاویے کا یوٹرن لیتے ہوئے ذرا بھی لاج یا شرم محسوس تک نہیں کرتے۔طاقت کا سرچشمہ کوئی اور نہیں عوام ہیں، جمہوریت کے اس بنیادی اصول کو یہاں ایک نعرے کے طور پر خوب استعمال کیا گیا مگر اس کی معنویت اور تقاضوں پر سوائے نواز شریف اور محترمہ کے شاید ہی کسی نے دھیان دیا ہو۔ ایشو اس ملک کی خارجہ پالیسی کا ہو یا داخلی بنیادی عوامی مفادات کا، ایک منتخب جمہوری عوامی رہنما کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے ضیاالحق کے مشن سے پیچھا چھڑوانے کے بعد عسکری سربراہان سے بات کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی اس حیثیت کو پیش نظر رکھا۔ ایک عملی سیاستدان کی حیثیت سے انہوں نے بہت سے مواقع پر بلاشبہ محترمہ کی طرح کمپرومائز کرنے کی کاوشیں ضرور کی ہیں۔ بہت سے مواقع پر انتہائی ناروا تقاضوں کو کڑوے بلکہ موت کے گھونٹ سمجھ کر پی گئے، محض یہ سوچ کر کہ عوام نے انہیں جس محبت بھرے مینڈیٹ سے نوازا ہے۔ اس کا تقاضا ہے کہ مضبوط جمہوریت کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کر سکوں اور آنے والے چنائو میں عوام کے سامنے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *