پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کی تیاری

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کی تیاری

وفاقی کابینہ نے مظفر گڑھ۔فیصل آباد۔لاہور پٹرول پائپ لائن کے ٹیرف کی منظوری بھی دے دی
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کی تیاری کرلی گئی، وفاقی کابینہ نے مظفر گڑھ۔فیصل آباد۔لاہور پٹرول پائپ لائن کے ٹیرف کی منظوری بھی دے دی اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مظفر گڑھ فیصل آباد 1832 روپے جبکہ مظفر گڑھ لاہور 2227 روپے ٹن ٹیرف منظور کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کے مقابلے میں پیٹرول کی 20 فیصد کم ریٹ پر ترسیل ہوگی، پارکو کی ذیلی کمپنی پیپکو 362 کلو میٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے پیٹرول ترسیل کرے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے اوگرا کو خام تیل اور ڈیزل کی ترسیل کے لیے پائپ لائن ٹیرف پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارکو آئل ریفائنری مظفر گڑھ سے پٹرول انتہائی کم اخراجات سے لاہور ترسیل ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.