پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، جنوبی افریقہ میں دوسری مرتبہ سیریز جیتنے والی ایشیا کی واحد کرکٹ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، جنوبی افریقہ میں دوسری مرتبہ سیریز جیتنے والی واحد ایشیائی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
فخر زمان کی سنچری،بابرکے94 رنز، شاہین آفریدی کے 3 شکار

تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میج میں پاکستان جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دیکر پروٹیز کے دیس میں 2 مرتبہ ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔ 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈن مرکرم کے ساتھ جینیمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی شاہین شاہ آفریدی نے دلائی جب 18 رنز بنانے والے ایڈن مرکرم وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ 77 کے سکور پرکیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان قادر نے 17 رنز بنانے والے جے جے سمٹس کو چلتا کیا۔ ملان کا ساتھ دینے کپتان ٹیمبا باووما آئے اور دونوں نے 50 رنز کی شراکت قائم کر کے سکور کو 127 تک پہنچا دیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.