پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتا دیا
پاکستان میں رمضان کا چاند 13 اپریل کو دیکھا جا سکے گا،پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ٹویٹ

اسلام آباد ( 03 اپریل2021ء) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 13 اپریل کو دیکھا جا سکے گا۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق اسلام آباد ،لاہور، پشاور اور کراچی میں چاند واضح طور پر دیکھا جا سکے گا اور انشاءاللہ پہلا رمضان 14 اپریل کو ہوگا۔ خیال رہے کہ دنیا میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021کی صبح ہوگی اس روز پاکستان میں 28 شعبان ہوگی اور 12 اپریل کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر خطوں میں غروب آفتاب کے وقت رمضان کے چاند کی رویت ناممکن ہے کیونکہ اس روز غروب آفتاب کے ٹھیک 18 منٹ اور 37 سیکنڈ کے بعد چاند خود بھی غروب ہوجائے گا اور قطعی امکان ہے کہ 13 اپریل بمطابق 29 شعبان پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آجائے۔ 29 شعبان کو چاند کی رویت سے پاکستان میں پہلا روزہ بدھ 14 اپریل کو ہوگا۔ یہ بات معروف فلکیاتی سائنسدان اور رویت ہلال کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے بتائی۔ڈاکٹر شاہد قریشی سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پیر12 اپریل کو رمضان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر عمل میں آئے گی اس لیے 12 اپریل کی شام کو دنیا میں کہیں سے ہلال نظر آنے کا امکان نہیں ہے البتہ اس شام امریکی ممالک میں دوربین سے ہلال نظر آنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ اس شام یعنی پیر12 اپریل بمطابق 28 شعبان کراچی میں غروب آفتاب 6 بج کر 52 منٹ اور 39 سیکنڈ پر ہے جبکہ غروب ہلال7 بج کر 11منٹ اور16سیکنڈ پر ہوگا اور فرق غروبین 18 منٹ 37 سیکنڈ ہوگا جبکہ اس روز پیر کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 12 گھنٹے 50 منٹ ہوگی اورہلال غروب آفتاب کے بعد صرف 18 منٹ 37 سیکنڈ میں ہی غروب ہو جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.