پاکستان اسٹیل ملز کی بحال ! وفاقی وزیروں نے بڑا قدم اُٹھا لیا

پاکستان اسٹیل ملز کی بحال ! وفاقی وزیروں نے بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کے معاملے پر 2 وفاقی وزراء سرجوڑ لئے۔وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں دونوں وفاقی وزراء کو پاکستان اسٹیل کی بحالی سے متعلق بریفننگ دی گئی۔اجلاس میں سیکریٹری نجکاری، سیکریٹری انڈسٹریز، ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹریز و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اسٹیل کے دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی گئی اور طے پایا کہ اسٹیل ملزکی بحالی میں حائل تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ اسٹیل ملزکی بحالی وزیراعظم عمران خان کے وژن کیمطابق شفاف طریقے سے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کریں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.