پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر دی
تازہ اعداد کے مطابق بھارت، فرانس اور جرمنی میں کرونا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، پھر ان ممالک کی بجائے پاکستان پر کیوں سفری پابندی عائد کی گئی: خاتون رکن پارلیمنٹ کا برطانوی وزیر خارجہ کو خط

لندن ( 02 اپریل2021ء) پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی پارلیمنٹ کی رکن پاکستانی نژاد ناز شاہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ اس حوالے سے خاتون رکن پارلیمنٹ کی جانب اپنے وزیر خارجہ کو خط تحریر کیا گیا ہے۔اپنے خط میں ناز شاہ نے برطانوی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس وقت موصول شدہ تازہ اعداد کے مطابق بھارت، فرانس اور جرمنی میں کرونا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، پھر بھی ان ممالک کی بجائے پاکستان پر کیوں سفری پابندی عائد کی گئی، پاکستان کو کیوں ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا؟ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کا یہ اقدام پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کیخلاف ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا۔ برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن کو بھی شامل کیا ۔رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.