پاکستانی روپے کے اچھے دن ختم

پاکستانی روپے کے اچھے دن ختم؟ مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہو گئے
پاکستانی روپے کے اچھے دن ختم؟ مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دو روز کے دوران بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 25 پیسے اور 54 پیسے مہنگا ہوا تھا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 66 پیسے ہو گئی۔ جبکہ فاریکس رپورٹ کے مطابق ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 179روپے سے بڑھ کر179.50روپے اور قیمت فروخت181روپے سے بڑھ کر181.30روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211روپے سے بڑھ کر211.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر213.50روپے ہو گئی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.