پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع

پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع۔۔‘‘ اسد عمر نے پریشان حال قوم کو خوشخبری سُنا دی

کراچی (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبے موجودہ حکومت کے دورانیے میں تیزی کے ساتھ اپنے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ جس طرح سے حکومت وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اور کورونا کے پھیلائو پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے، اسی طرح حکومت سی پیک کی کامیابی
کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینچری اسٹیل کے لئے سامان اور مشینری پر مشتمل پہلی کنسائنمنٹ کی کراچی پورٹ پر آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسد عمر نے تقریب کوپاکستان اور چین کے غیر معمولی تعلقات کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اب انتہائی اہم دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور سی پیک کے تحت جاری منصوبے اب صرف انفراسٹرکچر تک ہی محدود نہیں رہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی سی آر بی سی نے راشاکئی اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ)میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کے تحت پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راشاکئی ایس ای زیڈ میں بجلی اور دیگر سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی سنچری اسٹیل 240 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے راشاکئی اسپیشل اکنامک زون میں اسٹیل مل قائم کرے گی جو کہ15 لاکھ ٹن اسٹیل تیار کرے گی۔کمپنی تعمیراتی مرحلے کے دوران پہلے فیز میں 600 سے زائد پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ دوسرے فیز میں 1000 سے زائد افراد کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باہمی رشتہ نیا نہیں ہے ، جب بھی پاکستان کو دوست کی ضرورت پڑی تو پاکستان نے چین کی طرف دیکھا

Sharing is caring!

Comments are closed.