پاکستانیوں کے رویے سے متاثر ہو گئے

مشکل وقت میں ہمدردی کا مظاہرہ ، آسٹریلوی صحافی پاکستانیوں کے رویے سے متاثر ہو گئے

آسٹریلیا (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر پاکستانی عوام کا جذبہ اور غیر سگالی دیکھ کر کر آسٹریلوی صحافی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔پاکستانی صارفین اپنی ٹویٹس کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ بھارت کی مدد کرے کیونکہ ہمارا اسلام ہمیں دوسروں کی مدد کرنا سکھاتا ہے۔اگرچہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی اور بھارتیوں میں سوشل میڈیا پر ویسے تو سرد جنگ جاری رہتی ہے لیکن پاکستانیوں نے بھارت کے کڑے وقت میں ساتھ دے کر ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی ہے جس کی تعریف دوسرے ممالک کے لوگ بھی کر رہے ہیں۔آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے لانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، ان کو پاکستانیوں کے اسی رویے نے شدید متاثر کیا جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.