ٹی ایل پی پر پابندی! وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور قدم اُٹھا لیا

ٹی ایل پی پر پابندی! وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور قدم اُٹھا لیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی وزارت داخلہ کی سمری منظور کر لی، وفاقی کابینہ 24 گھنٹوں میں سرکلر سمری کے ذریعے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو پیر کے روز حفظ ماتقدم کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا، کئی مقامات پر احتجاج پرت شدد رنگ اختیار کرگیا تھا، پولیس اور اہلکاروں کے درمیان جھڑ پیں بھی ہوئیں۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھیجی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹی ایل پی کارکنوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، پر تشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے 2 ہزار 63 کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف 115 ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ انسداد دہ شتگ ردی کے ایکٹ 1997 کے رولز 11 بی کے تحت کیا گیا. وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے,ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں

Sharing is caring!

Comments are closed.