ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم

پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کردی،فواد چوہدری کی تصدیق

اسلام آباد/پشاور پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں کھول دیا جائے لیکن غیراخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے ٹک ٹاک پر عائد پابندی معطل کیے جانے کی تصدیق کی۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا ہے جس کے بعد پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ فیصلے لیتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں، اس سے پاکستان کا مستقبل اور معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.