ون ڈے رینکنگ۔۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

ون ڈے رینکنگ، بابراعظم نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

قومی ٹیم کے کپتان 18 سال بعد ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی بلے باز بنے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم ہندوستانی کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی جگہ 865 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پوزیشن پر ہیں ، اس کے بعد روہت شرما 825 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 76 کی اوسط سے 228 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ سیریز شروع ہونے سے قبل بابراعظم آئی سی سی کی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود تھے۔ 2015ء میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے بابراعظم اب تک 80 ون ڈے میچز میں 56.83 کی اوسط سے 3808 رنز بنا چکے ہیں جس میں 13 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر ہر موجود ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *