وفاقی کابینہ میں ردو بدل چند روز کے لیے موٴخر وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، اہم وزارتوں کی تبدیلی کا امکان

وفاقی کابینہ میں ردو بدل چند روز کے لیے مؤخ

وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ، جس کی روشنی میں چند روزبعد کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جائے گا ، میڈیا زرائع
وزیر اعطم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کو چند روز کے لیے مؤخر کردیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ، جس کی روشنی میں چند روزبعد کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جائے گا ، جس کے تحت وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے اور کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخرامام ، وفاقی وزیرا طلاعات سینیٹر شبلی فراز ، وزیر توانائی عمرایوب اور وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ، موجودہ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دی جاسکتی ہے ، جب کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات دینے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے مشاوت کے لیے وقت مانگ لیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *