وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک مرتبہ پھر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

طالب علموں کا شفقت محمود کو اگلا وزیراعظم بنانے کا مطالبہ
کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں پر نئی پابندیاںعائد، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک مرتبہ پھر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک مرتبہ پھر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شفقت محمود ایک مرتبہ پھر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ کورونا کی تیسری لہر کے نتیجے میں ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں پر نئی پابندیاں عائدکر دی، جس کی وجہ سے طالب علم شفقت محمود سے خوش ہیں اور ان کے حوالے سے ٹویٹس کر رہے ہیں۔
طلبا نےشفقت محمود کو وزیراعظم نامزد کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *